پورا کفر عالم اسلام کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے

حافظ آباد( بیورو رپورٹ)تحفظ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پورا کفر عالم اسلام کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ عدالتوں کے راستے قادیانیوں کے نظریات کو مسلمانوں میں پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی معاشی اور مذہبی صورتحال انتہائی نازک دوراہے پر کھڑی ہے۔ دینی اور سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے لیے متحد ہو جائیں۔

ان خیالات کا اظہار تحریک اہلسنت پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جامع سید نا علی المرتضیٰ مکی روڈ پر منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ پیر محمد ضیاء اللہ قادری،علامہ محمد حنیف طاہر آف پھالیہ،علامہ شہباز احمد صدیقی آف یو کے ،علامہ فیاض احمد فیاضی،صاحبزادہ محمد عطاء اللہ رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری ،علامہ خواجہ محمد اویس قادری،علامہ محمد سیف اللہ رضوی،قاری محمد علی صدیقی،حافظ محمد سلمان کھوکھر ،پیر عتیق الرحمن صدیقی،بابا جی محمد نزیر نوشاہی ڈار ،مولانا مبشر حسین ہزاروی اور دیگر نے کیا جبکہ ڈویژنل صدر پیر سید عمر شاہ گیلانی نے صدارت کی ۔

مقررین نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فیض عیسیٰ سے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت کا کیس جس میں آئین کی تشریح کرتے ہوئے آئین پاکستان کو پامال کرکے مرزائیت کا ایک دروازہ کھولاہے اس کو رویو کرکے واپس لیا جائے یا پھر چیف جسٹس قاضی فیض عیسیٰ مستعفی ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آئین پاکستان اور عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا محافظ ہے ۔ انجمن عاشقان مصطفی انٹرنیشنل کے مرکزی قائد پیر اعجاز حسین قادی نے یو کے سے ٹیلی فونی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز پاکستانی پوری دنیا کے مسلمان پاکستان کے آئین اور ختم نبوت پر جان تو دیسکتے ہیں لیکن آئین کو پامال نہیں ہونے دیں گے انہوں نے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگ جو آئین ختم نبوت میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تمام مسلمان انہیں پہچانیں اور ان کا بائیکاٹ کریں انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے کچھ وزراء چیف جسٹس کے اس غیر آئینی فیصلے پر اس کا ساتھ دے رہے ہیں اور اسمبلی میں نبیرا محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ حامد رضا ایم این اے نے جس طرح ختم نبوت پر خطاب کیا ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی