جہلم(آئی ایم ایم)ایس ایچ او تھانہ صدر ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائی، دروان سرچ آپریشن منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس و رقم وٹک برآمد ۔تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان نور محمدخان اور یاسر ایوب کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 14 کلو 400 گرام چرس اور 14 لاکھ سے زائد رقم وٹک برآمد، جبکہ منشیات سمگلنگ کی کوشش میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئی،ملزمان کےخلاف مقدمہ درج۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔