سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی۔کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کا معاملہ،2 ملزمان گرفتار۔آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں طیب شہزاد اور ذیشان حیدر شامل۔ملزمان نے کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کیں
ملزمان نے متاثرہ بچی کا قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیا۔ملزمان کے موبائل سے مذکورہ واٹس ایپ اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے موبائل سے کمسن بچی کا قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔