راولپنڈی(عامررفیق بٹ) جمہوریہ آذربائیجان کے سفیرخضر فرہادوف نے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر سے آج راولپنڈی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وزیردفاع نے مہمان کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا جو تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو اپنے سٹریٹجک محل وقوع، بے پناہ وسائل، ترقی پسند نقطہ نظر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی وجہ سے ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔علاوہ ازیں وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی قیادت کے درمیان مسلسل رابطوں کو سراہا۔ وزیر دفاع نے دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبے کے ممکنہ شعبوں کی تلاش کے ذریعے دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: سینیٹ چیئرمین سےعراقی سفیر کی ملاقات,فلسطین کی صورتحال پرتبادلہ خیال