ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی.کرنسی کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد.وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار.ملزمان کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی.ملزم کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے.ملزم کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث تھا.چھاپہ مار کاروائی خُفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی.چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر برآمد .ملزم سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے