عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے جانے والے 11 مسافر گرفتار.ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی.8 خواتین سمیت 11 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا.ملزمان فلائٹ نمبر PK711 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں شاہد، مجاہد، ظفر اور 8 خواتین شامل.ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے.
ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے ریٹرن ٹکٹ جعلی نکلے.ملزمان کی جانب سے پیش کی جانے والی ہوٹل بکنگ بھی جعلی نکلی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے۔ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا.