حوالہ ہنڈی، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد.ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی بڑی کاروائیاں.چھاپہ مار کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار .وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.جاری کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار .گرفتار ملزمان میں امتیاز علی، رحیم بخش, ممتاز علی اور الطاف شامل.ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں شاہی بازار لاڑکانہ میں واقع امتیاز جیولرز ، سبحان اللہ جیولرز اور فیضان جیولرز سے گرفتار کیا گیا.
ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 66 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے.جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 11 ہزار 625 اماراتی درہم ، 2810 سعودی ریال ، 100 سے زائد امریکی ڈالر برآمد ہوئے.ملزمان سے قطری ریال ،عراقی دینار ، اماراتی سکے، امریکی سکے اور مختلف پرائز بانڈز بھی برآمد ہوئے.ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے.ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے.چھاپہ مار کاروائیوں ملزمان سے حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونے والے موبائل فونز بھی برآمد .ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے.ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.