چارسدہ (آئی ایم ایم) سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی،تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ بے نقاب، گینگ کے 3 ملزمان گرفتار.سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ سے چوری شدہ 6 موٹر سائیکلز اور ایک سوزوکی برآمد کرلی، گینگ کافی عرصے سے شہر میں مختلف مقامات پر موٹر سائیکلز چوری وارداتوں میں سرگرم تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔سٹی پولیس کو مختلف مقامات پر موٹرسائیکل چوری ہونے کی مختلف وارداتوں کی رپورٹ موصول ہوئی، پولیس نے نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کئے۔ضلعی پولیس سربراہ مسعود احمد کے خصوصی احکامات پر ملزمان تک رسائی کے لئے پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی۔
ڈی ایس پی سٹی عبدالرشید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی احمد جان ،سی آئی او سٹی اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کے دوران گینگ کے اہم 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں اور ایک سوزوکی برآمد کر لی ہے۔ ڈی ایس پی سٹی عبدالرشید خان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ چوری کی دیگر وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے، عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں محفوظ جگہوں پر پارک کریں اور چوری سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔