اسلام آباد (آئی ایم ایم)موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی .موٹروے لنک روڈ (اسلام اباد ) پر کھڑی گاڑی سے 157 بوتل شراب برامد ۔ موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو لنک روڈ پر کھڑے دیکھا .مشکوک گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا ۔ شک کی بنیاد پہ گاڑی کو چیک کیا گیا۔
جس پر گاڑی سے شراب کی بوتلیں برامد ہوئی ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد شراب کی بوتلیں ،تھانہ نون اسلام اباد کے حوالے کر دی گئی ہیں.ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی.مزید قانونی کاروائی جاری ہے.