رحیم یار خان (آئی ایم ایم)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس کی دیگر اعلی قیادت کے ہمراہ کچہ ماچھکہ میں جائے وقوعہ اور پولیس کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ آئی جی پنجاب کچہ ماچھکہ سانحہ کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ۔ آئی جی پنجاب اور سینئر پولیس افسران سانحہ کچہ ماچھکہ کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کریں گے.کچہ ماچھکہ کے سانحہ میں 12 پولیس اہلکار شہید، 08 زخمی ہوئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کے شہدا کی قربانیوں کا پنجاب پولیس انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون بھر پور سے بدلہ لیے گی۔
پنجاب پولیس کچہ کے ڈاکوؤں اور کرمینلز کے خلاف عنقریب بھرپور کارروائی کرنے جارھی ھے۔ ڈاکٹر عثمان انود نے کہا کہ ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا، آپنجاب پولیس کا مورال بلند ہے، بزدلانہ کاروائیاں ملک و قوم کی حفاظت میں جانیں قربان کرنے والی پولیس فورس کا مورال پست نہیں کر سکتیں، کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا، جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،