اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے اسلام آباد زون کاروائیاں۔یونان ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائیاں۔ جعلی سفری دستاویزات پر یونان جانے والے 2 مسافروں کو ایجنٹ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں اسد رضا، مظہر اقبال اور فیض رسول شامل۔
جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے ملزم اسد رضا اور مظہر اقبال کی نشاندہی پر انسانی سمگلر فیض رسول کو گرفتار کیا گیا۔انسانی سمگلر فیض رسول نے 36 لاکھ روپے کے عوض یونان کے جعلی ویزے دئیے۔انسانی سمگلر فیض رسول کو اسلام آباد جی سکس سے گرفتار کیا گیا۔ملزم اسد رضا اور مظہر اقبال کو جعلی سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔