اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی.یو اے ای سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا.ملزم ذیشان علی سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کو مطلوب تھا.ملزم فلائٹ نمبر ED211 کے ذریعے یو اے ای سے پاکستان پہنچا تھا.
ملزم سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کو مالی فراڈ کے مقڈمے میں مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا.ملزم کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا.ملزم کو بعد ازاں سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔