کراچی ائرپورٹ کاروائی،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار.جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار.ملزم کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی.ملزم کا تعلق ضلع قصور سے ہے.ملزم فلائٹ نمبر EY 200 کے ذریعے ابو ظہبی سے کراچی پہنچا.ملزم کے پاسپورٹ پر امریکہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا.
ملزم کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا.ملزم کا پاسپورٹ متعدد جگہوں سے پھٹا ہواتھا.ملزم نے یو اے ای میں مقیم سندیپ نامی ایجنٹ سے مذکورہ جعلی ویزا حاصل کیا.ملزم نے سندیپ نامی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 17000 درہم ادا کئے.ملزم کو مزید کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا.