اسلام آباد(آئی ایم ایم)ہیومن سمگلنگ،ایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کاروائی۔ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار۔وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کی کراچی کے علاقے کلفٹن پر چھاپہ مار کاروائی۔ملزمان سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد۔
گرفتار ملزمان میں محمد عباس، خواجہ کلیم، محسن رضا، غلام عباس اور عامر علی شامل۔ملزمان شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بٹورنے میں ملوث ہیں۔ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.