جہلم(آئی ایم ایم)ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،05 قمار باز گرفتار.داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز، موٹرسائیکلز اور آلات قمار بازی برآمد.گرفتار ملزمان کی شناخت خلیل، عمران، ظہور، اسد اور رمیز کے ناموں سے ہوئی ہے.ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 90 ہزار روپے،05 عدد موبائل فونز، 02 عدد موٹر سائیکل اور آلات قماربازی برآمد.
ملزمان نے تاش پر جواء کھیل کر اتکاب جرم کیا،جن کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا. ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے.