اسلام آباد(آئی ایم ایم)ڈی جی اے این ایف کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں گرینڈ آپریشن کا آغاز۔ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف اے این ایف کا گھیرا تنگ۔24 گھنٹوں کے دوران جہلم اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔ملزمان سے 2 کلو 438 گرام منشیات برآمد۔دینہ، جہلم میں 2 ملزمان سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 60 ایکسٹیسی گولیاں برآمد، ملزم گرفتار۔ملزم کا اسلام آباد کے بڑے نجی تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف۔
ترجمان اے این ایف نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہچانا اولین ترجیح ہے۔دیگر کارروائی میں جمرود روڈ پشاور پر ملزم سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد۔ملزمان سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 90 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔