اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی۔کارروائی کے دوران جدہ روانہ ہونے والی خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمہ کے ہینڈبیگ میں موجود 53 کیپسولز سے 318 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔منشیات کی ترسیل میں خواتین اور بچوں کے استعمال میں خطرناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اور اے این ایف اس ضمن میں اپنی ذمےداریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے۔