اسلام آباد(آئی ایم ایم)ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار.ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب سمگلر سمیت 3 اشتہاری ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے انتہائی مطلوب محمد اکبر، اشتہاری ملزم محمد ظہیر اور ملزمہ آمنہ ہاشمی شامل.ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا.
ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم محمد اکبر کے خلاف 7 سے زائد مقدمات درج تھے۔ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے یتھیائے.ملزم کے خلاف سال 2017 میں مقدمات درج ہوئے.ملزم شہریوں کو ملائیشیاء اور یو اے ای بھجوانے میں ناکام رہا۔ملزم نے شہریوں سے مجموعی طور پر 15 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کئے.ملزم سال 2017 سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا.