اسلام آباد(آئی ایم ایم)7 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار .ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائی.اغواء کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار.ملزم طاہر حسین کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ملزم گزشتہ 7 سال سے اغواء کے مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا.ملزم کے خلاف سال 2017 میں تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا.ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا.ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی.جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔