اسلام آباد(آئی ایم ایم)انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار.ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کاروائیاں.وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان میں تصدق حسین، محمد شریف، محمد طارق اور مدثر اصغر شامل.ملزم تصدق حسین نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے ہتھیائے.جبکہ ملزم مدثر اصغر نے شہری کو سائپرس بھجوانے کے نام 12 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کئے.ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے.
ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا.ملزمان کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کی جانب سے منسوخ کی گئی.گرفتار ملزم محمد شریف اور محمد طارق نے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر فی کس 2 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزمان شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہے.گرفتار ملزمان متاثرین سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے.ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔