راولپنڈی(آئی ایم ایم)مندرہ پولیس کی کاروائی، 17 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار.مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم سراج نے میری بیٹی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا.ملزم نے میری بیٹی کو بلیک میل کیا اور دھمکیاں دیں.قبل ازیں ملزم ہارون بھی شادی کا جھانسہ دے کر بیٹی سے زیادتی کرتا رہا.
مندرہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم سراج کو گرفتار کر لیا.متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے.ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، زیادتی یا تشدد میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے.