اسلام آباد(آئی ایم ایم)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔5 کاروائیوں میں 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 76.9 کلو منشیات برآمد، افغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار۔تعلیمی ادارے میں کارروائی۔ راولپنڈی میں واقع نجی یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد۔کوئٹہ میں ایک بڑے سرکاری تعلیمی ادارے کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم سے 20 کلوگرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
دیگر کارروائیاں،پاک افغان بارڈر طورخم کے قریب افغان باشندے سے نشہ آور گولیوں میں استعمال ہونے والا 8 کلوگرام پاؤڈر برآمد.جامشورو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 10 کلو 700 گرام ہیروئن برآمد، 2 ملزمان گرفتار.لورالائی کے غیرآباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 30 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔