اسلام آباد(آئی ایم ایم)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔10 کاروائیوں میں تقریباً 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 643 کلوگرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار۔ چکلالہ سکیم تھری، راولپنڈی میں واقع تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد۔پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 170 گرام چرس برآمد۔فیصل آباد میں سکول کے قریب واقع کچی آبادی میں منشیات فروش سے 97 گرام چرس برآمد۔سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں کالج اعر یونیورسٹی کے قریب 2 کاروائیوں میں 2 ملزمان سے 200 ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 24 کلوگرام افیون اور 2.4 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔روات روڈ، راولپنڈی پر موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد۔سمندری انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 244.8 کلو گرام افیون اور 357.6 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 66 گرام ہیروئن برآمد۔حیدرآباد میں قاسم چوک کے قریب ملزم سے 8 کلوگرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔