اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سماعت ہوئی، انٹرا پارٹی کیخلاف 14 درخواست گزار الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل علی حسن کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے 2روز قبل الیکشن کمیشن تشکیل دیاجاتا ہے،کوئی ووٹرز فہرست تشکیل نہیں دی جاتی اور 2دن بعد انتخابات کراتے ہیں،ممبر خیبرپختونخوا نے اکبر ایس بابر کےوکیل کو جھاڑ پلا دی۔

ممبر خیبرپختونخوا نے  استفسار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 5میں کیا کہا ہے؟

وکیل اکبر ایس بابر نےکہاکہ اس کا مطلب کہ بند کمرے میں الیکشن کرادیں۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہاں سنجیدہ بات کریں، مذاق نہ کریں۔

اکبرایس بابر نےپی ٹی آئی کے نومنتخب اراکین کو معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی سیکرٹریٹ گئے تو وہاں کسی نے تعاون نہیں کیا،ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہے کہ کاغذات نامزدگی لینے گئے، کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا،کاغذات نامزدگی ملے، نہ سکروٹنی اورنہ ہی فائنل لسٹ لگی۔

مزید پڑھیں: سائفرکیس عمران خان کوالیکشن سےباہررکھنےکی کوشش ہے،بابراعوان

کمیشن نے استفسار کیا کہ پہلی ویڈیو جو آپ نے چلائی اس کی کیا ضرورت تھی،اس کا مطلب ہے آپ کو شق تھا کہ وہ آپ کو کنسیڈر نہیں کریں گے؟دوسری ویڈیو کہاں کی ہے اس میں کیا دیکھانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ