اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 اور 47 سے امیدوار ہونگے،منتخب ہو کر نوجوانوں کی فلاح و بہبود، علاقے کی تعمیر و ترقی اور پینے کےصاف پانی کی فراہمی کیلئے کام کرینگے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے پر فضا اور تاریخی علاقے شاہ اللہ دتہ کے مقام پر جڑواں شہروں کے پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے وابستہ سینئر صحافیوں اور یو ٹیوبرز کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ظہرانے میں سینئر صحافیوں اور یو ٹیوبرزکی کثیر تعداد نے شرکت کی، سید ذیشان نقوی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بطور ڈپٹی میئر اسلام آباد علاقے کے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان، پارکس سمیت متعدد منصوبے تعمیر کروائے اور آئندہ بھی منتخب ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی اور اسلام آباد کےمقامی متاثرین کی وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میںمشکلات کو حل کرنے کیلئے بائی لاز مرتب کرینگے تاکہ متاثرین اسلام آباد کو سہولت حاصل ہو سکے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں شہری اور دیہاتی ماحول میں سہولیات کی یکسان فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، نوجوان جو اس ملک کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ ہیں کی تعلیم، صحت، کھیلوں اور روزگار کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے، اسلام آباد میںپینے کے صاف پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ اسلام آباد میںصاف ستھرے برساتی نالوں پر چھوٹے ڈیم بنا کر پانی کے مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو اس دیرینہ مسئلے سے نجات دلائی جا سکے اور انہیں اس احساس محروس سے بچایا جا سکے۔