کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں کاہنہ ریلوے اسٹیشن کےقریب آگ لگ گئی تمام مسافر محفوظ رہے۔
رپورٹس کے مطابق کراچی سےلاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی۔ آگ کاہنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لگی ۔ آگ لگنے کے باعث ڈرائیور نے ٹرین روک کر باقی بوگیوں کو پاور وین سے الگ کردیا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور پاور وین کو ریلوے ورک شاپ روانہ کر دیا گیا۔ کچھ دیر بعدگاڑی کوبھی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کاتعین کرنےکیلیے سی ای او ریلوے نے تحقیقات کا حکم دےدیا۔
ابتدائی رپورٹ چوبیس گھنٹےمیں پیش کرنےکاحکم دےدیاگیا۔
مزید پڑھیں: کراچی: عائشہ منزل پر دکانوں میں لگنے والی آگ نے رہائشی فلیٹوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا