اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ کابینہ کے 13 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیے گئے اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن کو ہٹانے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔
پاکستان اور گیمبیا کے درمیان خارجہ سطح پر سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس کے دوران وزارت داخلہ افغانیوں کے انخلاء پر بریفنگ دے گی۔
اس کے علاوہ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے ایم ڈی کی تقرری شامل ہے، جبکہ پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت میڈیکل کالجز کو تسلیم کرنے کی منظوری دینے کے علاوہ نیشنل اسپیس پالیسی کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے کیخلاف کردار ادا کرے:سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی