پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے کیخلاف کردار ادا کرے:سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھ کر متعصب عدالت ہونے کا ثبوت دیا، اقوام متحدہ کی قرارداد کی موجودگی میں کشمیرکی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلا کر قرار داد منظور کریں گے، حکومت پاکستان بھارت کی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔

چودھری لطیف اکبر کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں۔

یاد رہے کہ بھارتی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت سے الحاق کے بعد کشمیر نے داخلی خود مختاری کا عنصر برقرار نہیں رکھا، آرٹیکل 370 ایک عارضی شق تھی۔

تازہ ترین

September 12, 2024

کھوکھا و ہاکر پاس ایسوسی ایشن کا اور سٹال مالکان کا سی۔ڈی۔اے چیئرمین آفس کے باہر مختلف پارکس میں ہونے والے اپریشن کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا

September 12, 2024

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہ

September 12, 2024

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

September 12, 2024

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے 8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 کی ڈراز اور گیمز رول ریگولیشنز میٹنگ

September 12, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ