شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 5 اگست 2019 کی طرح بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی کوئی حیثیت نہیں،بھاتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے منافی ہے۔ اس لئے یہ فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ فیصلہ دیکر بھارتی سپریم کورٹ نے عال ی جرم کیا ہے۔ عالمی قانون، سلامتی کونسل کی قراردادیں جموں وکشمیر کو متنازعہ خطہ اور مسئلہ تسلیم کرتی ہیں،پیر کوبھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ عالمی قانون ،سلامتی کونسل کی قراردادوں کو بھارتی سپریم کورٹ یا بھارتی حکومت کا کوئی اقدام ختم نہیں کرسکتا ،جموں وکشمیرعالمی سطح پر مسلمہ تنازعہ، بھارتی سپریم کورٹ کے کہنے سے اٹوٹ انگ کا جھوٹ سچ نہیں ہوجائے گا ،بھارتی سپریم کورٹ نے بی جے پی کی پالیسی پرایک کارکن بن کر عمل کیا ،بھارتی سپریم کورٹ اس سے قبل بابری مسجد پر بھی کھلی لاقانونیت کرچکی ہے ،یہ فیصلہ کشمیریوں کی قربانیوں کو ختم نہیں کر سکتا۔ ایسے متعصب فیصلے سے جدو جہد آزادی مقبوضہ کشمیر میں تیزی آئے گی،5 اگست 2019 کے بعد سلامتی کونسل اپنے اجلاس میں تنازعہ جموں وکشمیر کی متنازعہ مسلمہ عالمی حیثیت کا اعادہ کرچکی ہے،اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی) بھی اپنے اجلاسوں، قراردادوں اور اعلامیوں کے ذریعے جموں وکشمیر کے متنازعہ ہونے کو تسلیم کرتی ہے ،بھارتی ظلم وجبر،5 اگست 2019 اور بھارتی سپریم کورٹ کے عامی قوانین کے منافی فیصلوں سے کشمیریوں کو ان کی آزادی سے محروم نہیں کیاجاسکتا ،ایسے ہتھکنڈوں سے دنیا کی آنکھوں میں نہ دھول جھونکی جاسکتی ہے نہ ہی جموں وکشمیر پر عالمی پوزیشن تبدیل ہوگی، بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے ناجائز اور غیرقانونی قبضے کو طول دینے کے لئے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے ،بھارت اوچھے ہتھکنڈے چھوڑ کر تنازعہ جموں وکشمیر کے منصفانہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کی سنجیدہ کوششوں کی طرف آئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول