گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنت پاکستان کے ڈویژنل امیر علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی کی قیادت میں علمائے کرام کے بڑے وفد نے سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی۔وفد میں جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر حاجی محمد یعقوب چشتی،ناظم اعلی حافظ محمد رفیق رضوی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیر محمد اشرف شاکر،مفتی شعبان القادری،چوھدری عدیل عارف مہر،صاحبزادہ نعمان صدیقی،حافظ ابوبکر رفیق،قاری خادم بلال مجددی و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر انھوں نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت اور اولاد کے لئے شجر سایہ دار کی حیثیت رکھتے ہیں۔انھوں نے علامہ مفتی احسان اللہ نقشبندی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہا کہ اہلسنت و جماعت کے عقائد و نظریات قران و سنت کے آفاقی پیغام پر مشتمل ہیں۔کلمہ پڑھنے کے بعد سب سے ا ہم چیز عقیدہ ہے ہم اپنے عقائد و نظریات پر کسی مصلحت کا شکار ہوں گے اور نا ہی کوئی سمجھوتہ کریں گے۔