گوجرانوالہ (سٹا ف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ صنعتی پہیہ چلے گا تو ملک چلے گا بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے ہر حد تک جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس سینٹر گوجرانوالہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرچیئرمین بزنس سینٹر احمد اکرام لون،ڈائریکٹر عثمان نواز باجوہ،خالد منہاس،خواجہ قائق کلیم،فرحان میر،واجد علی نقوی،عمر محمود،رواحہ بٹ،خواجہ روحان،چوہدری محسن علی،اسامہ امجد و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ موٹر وے لنک کو 20جنوری تک کھول دیا جائیگا اور اس سے جڑواں شہر سے آنے والے کاروباری حضرات کا وقت بھی بچے گا اور آمدورفت میں آسانی بھی ہوگی چیئرمین بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے کہا کہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر اپنی نوعیت کا واحد بزنس سینٹر ہے جسمیں ایک چھت تلے پچاس ڈسپلے سارا سال گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو نمائش کیلئیے پیش کریگا جسکا فائدہ دوسرے شہر اور ممالک سے آنے والے مہمانوں کو ہو گا اور ایک چھت تلے تمام صنعتی مصنوعات بارے تفصیلی آگاہی دی جائیگی انہوں نے کمشنر کو بتایا کہ گوجرانوالہ میں تیار کی جانیوالی مصنوعات انٹر نیشنل مارکیٹ میں مقبول ہیں اور بزنس سینٹر ایکپورٹ پرموشن پر کام کریگا ا احمد اکرام لون نے بتایا کہ جلد بزنس کمیونٹی کو آگاہی کیلئیے سمیڈا کے تعاون سے ورکشاپ منعقد کروائی جائینگی جس سے گوجرانوالہ کی صنعتیں ماڈرن ہونگی اور دوسرے ممالک کی ٹیکنالوجی سیکھنے کا موقع ملے گا۔