گوجرانوالہ(حافظ عبدالجبار سے)سیکرٹری اطلاعات جمیعت علما اسلام سٹی گوجرانوالہ عدنان ڈیروی کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بھرپور مزمت کرتے ہیں، مشترکہ اعلامیہ جمیعت علما اسلام سٹی گوجرانوالہ کے زیراہتمام مولانا زاہد الراشدی کی دعوت پر طوفان اقصی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام ،وکلا ،تاجر برادری نے بھر پور شرکت کی،سیمینار کی صدارت ،علامہ خالد حسن مجددی نے کی، جس میں عظیم مذہبی سکالر، مولانا زاہد الراشدی نے مظلوم نہتے فلسطینی مسلمانوں کے لیے ہر سطح پر پامالی کے حوالے سے آواز بلند کرنے کی ضرورت پہ زور دیا، اور اس تشویش کا اظہار کیا کہ 2 ماہ سے اسرائیلی جارحیت جاری ہے، معصوم نہتے شہریوں اور بچوں کے لاشے غزہ سے کسی بھی عالمی اداروں کو نظر نہیں آرہے،، ایسی صورت حال میں ہمیں ہر شعبہ سے وابستہ افراد اور تمام مکاتب فکر کے نمائندوں کے ساتھ متحد ہو کر عملی طور پر پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، یورپی یونین، اقوام متحدہ، اور دیگر عالمی ادارے کی کھلی خلاف ورزی کی وجہ سے اسرائیل کے اس کی جارحیت روکنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں، عالمی سطح پر اپنایا جانے والا یہ دوہرا معیار امت مسلمہ کے لئے قابل قبول نہیں، ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی گوجرانوالہ حضرت مولانا محمد ابرار ظہیر کی قیادت میں عبدالرحمن بٹ، مولانا حافظ محمد عباس راشد،صاحبزادہ حافظ عبدالغفار ثاقب شریک مجلس ہوئے ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی نے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر تمام مکاتب فکر کو مل کر ایک مشترکہ سیمینار ریلی کا اہتمام کرنا چاہیے اسی سلسلے میں مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کے پلیٹ فارم سے ان شاء اللہ 19دسمبر بروز منگل کو جناح ایڈیٹوریم چیمبر آف کامرس میں ندائے فلسطین سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے جس پر تمام مکاتب فکر کے قائدین نے مرکزیہ سٹی گوجرانوالہ کی اس کاوش کو سراہا اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ ان شااللہ شہر گوجرانوالہ میں ایک بڑا سیمینار کا اہتمام ہوگا جس کی میزبانی تمام جماعتوں کے قائدین فرمائے گئیسیمینار میں مرکزی جمیعت اہلحدیث سے مولانا ابرار ظہیر،حاجی شاہ زمان ، مولانا حافظ گلزار احمد آزاد، مولانا حافظ امجد محمود معاویہ ،قاضی مراد اللہ خاں ،مولانا فضل الرحمن، مفتی زاہد اللہ ، مولانا جواد محمود قاسمی ،وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ،ابوبکر خان،مفتی نعمان احمد ، مولانا احسان اللہ قاسمی،مولانا عبید اللہ حیدری،مولانا عبدالرحیم،مولانا سفیان چیمہ ،حافظ عبدالجبار ،حفیظ الرحمان شاہ، پیر سمیع الحق،شمس الحق دیروی، صاحبزادہ احمد نورانی، تاجر راہنما ہارون راغب میر، سمیت علمائ، اساتذہ، وکلائ، تاجر ،اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اوراظہارخیال کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسمبر کے آخر ی ہفتہتمام مکاتب فکر کے علما کرام ،وکلا ،تاجر برادری کے ساتھ ملکر مشترکہ فلسطین میں جاری ظلم بربریت کے خلاف ریلی نکالی جائے گی،جو تمام مکاتب فکر کے علما ء کرام ،وکلا ،تاجر برادریپر مشتمل رابطہ کمیٹی( مولانا ابرار ظہیر،حاجی شاہ زمان ، صاحبزادہ احمد نورانی، حاجی بابر رضوان باوجوہ ،مولانا حافظ گلزار احمد آزاد،مولانا جواد محمود قاسمی ، ابوبکر خان،فرقان عزیز بٹ،تاجر راہنما ہارون راغب میر) کا اعلان بھی کیا گیا۔