لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاکہ3ہفتے سے امیدواروں کے انتخاب پرغور کیاجارہاہے ،امیدواروں کے چنائو کے لیے اجلاس مزید کئی روز جاری رہے گا،مسلم لیگ ن الیکشن کی بھرپور تیاریاں کررہی ہے ،بدھ کوپارٹی کےپارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہاکہ 2017میں ملک خوشحالی کی طرف دوڑ رہاتھا ،لوگ بیروزگاری سے نکل کرروز گار کی طرف جارہے تھے ،لوگ غربت کی لکیر سے نکل رہے تھے ،روٹی ہرکسی کی پہنچ میں تھی ،4سال روپیہ مضبوط رہا ڈالر اپنی سطح پربرقرار رہا،جب بھی ترقی کادور شروع ہوتاہے تو چار دن ترقی کے بعد ہم دس دن پھر پیچھے چلے جاتے ہیں ،نجانے ملک کوکس کی نظر لگ گئی،یہ حادثہ پہلی دفعہ نہیں ہوا اس سے قبل ہم حادثوں سے دوچار ہوچکے ہیں ،اب دودھ کادودھ پانی کاپانی ہورہاہے جعلی کیسز ختم ہورہے ہیں انہی جعلی کیسز میں نے مریم نے اورشہباز شریف نے ڈیڑھ سو کے قریب پیشیاں بھگتیں ،عدالت نے کہاکہ ان کیسز کاتو کوئی ثبوت نہیں ہے عدالت نے کیسز اٹھا کرباہرپھینکے ،مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پراقتدار سے نکال دیاگیا دنیا بھرمیں ایساکہاں ہوتاہے ۔
مزید پڑھیں: ہماری پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک آج ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا،نواز شریف