گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)واسا اتحاد یونین سی بی اے کے زیر اہتمام واسا ہیڈ آفس پیپلز کالونی میں کرسمس کاکیک کاٹنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے کہا کہ کرسمس کا تہوارباہمی محبت، بھائی چارے، رواداری اور سماجی انصاف کے فروغ کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حضرت عیسی کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب رواداری کا درس دیتا ہے،اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ تقریب سے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس مقصود انجم رانا اور ڈپٹی ڈائریکٹر واسا محمد اسلم ،صدر محمد اسحاق میئو نے بھی خطاب کیا۔۔ واسا اتحاد یونین سی بی اے کے صدر محمد اسحاق میئو نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری برابر شریک ہے، قیام پاکستان کی جدوجہد وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کے ہم سب معترف ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے دکھ درد اور خوشیاں سانجھی ہیں۔ تقریب میں چیئرمین یونین محمدافتخارچوہدری جنرل سیکرٹری عمانویل غوری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقصوداحمد گھمن فنانس سیکرٹری محسن رضا ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد عمران، سینئر نائب صدر تبسم وکی ،جوائنٹ سیکرٹری سعید انجم،،آفس سیکرٹری آصف نصیر،سیکرٹری نشرواشاعت مشتاق مسیح،عابد علی ہیرا ظہور احمد،شکیل سپروائزر،غلام مرتضےٰ چھینہ،سرور مسیح،مشتاق سندھو ،پادری قیصر،ایلڈر یونس،عمانیویل عزیز،ندیم غوری ،ناصر جان،طارق مسیح،وکی سیمسن ،طارق سرور،عابد گل،عزیز بلا،یعقوب مسیح،آصف بھٹی، نوید سندھو، محمد علی ڈرائیور ،جوزف اقبال ،بابا زبیر عبدالنبی سمیت دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر .فوت شدہ ملازم بوٹا مسیح کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت ،تمام مسیحی ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین کی کرسمس تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی ،سالانہ اچھی کارکردگی پر ملازمین کو انعامات دیئے گئے او ر ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے 5 جنوری کو تیرہویں اور اتواروں کے دنوں میں کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ بھی کیا۔ آخر میں ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ صدر واسا اتحاد یونین رانا محمد اسحاق مئیو نے ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس مقصود انجم رانا اور تمام ملازمین کا اس تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مصیبت میں گھرے فلسطینی اور کشمیریوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
مزید پڑھیں: تمام مذاہب کے لوگوں کو متحد کر کے عالمی امن قائم کیا جا سکتا ہے: مشعال ملک