تمام مذاہب کے لوگوں کو متحد کر کے عالمی امن قائم کیا جا سکتا ہے: مشعال ملک

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں، مشعال حسین ملک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حقیقی عالمی امن مختلف مذاہب کے لوگوں کے اتحاد سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے مختلف مذہبی پس منظر رکھنے والے افراد کے درمیان ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

محترمہ سبین حسین ملک (فوکل پرسن ٹو ایس اے پی ایم)، میاں جاوید (چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل)، منظور مسیح (ایگزیکٹیو ممبر نظریہ پاکستان کونسل)، فیصل زاہد ملک، صلاح الدین (برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر)، محترمہ نرگس اور خالد سلیری نے تقریب میں شرکت کی۔

مشعال ملک نے کہا کہ ہر مذہب محبت، قربانی اور امن کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویٹیکن کے پوپ سے ملاقات میں انہوں نے کثیر العقیدہ ہم آہنگی عالمی امن کے لیے کلیدی قرار دیا۔

مشعال ملک نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین سمیت عالمی تنازعات کا حل تمام مذاہب میں سرایت محبت، امن اور ہم آہنگی کے پیغامات کی تبلیغ میں مضمر ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے کے بعد پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے متفقہ مذمت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے واقعے کے جواب میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے سول سوسائٹی کے زیر اہتمام امن ریلیوں کی بھی تعریف کی اور ان اجتماعات میں عام شہریوں کی خاطر خواہ شرکت کو سراہا۔

مشعال ملک نے بھارت میں اقلیتوں پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے ظلم و ستم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس ظلم وستم کو ہندوستانی حکومت کے ہندوتوا سے متاثر پالیسیوں کے اثر و رسوخ سے منسوب کیا۔ انہوں نے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں بھارت کی طرف سے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف بھی توجہ دلائی۔

مشعال ملک نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسیحی برادری کی انمول قربانیوں کو ذکر کیا۔ انہوں نے کشمیر کاز کی حمایت کے لیے ان کی لگن کی بھی داد دی۔ انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کا دن پاکستان کے لیے دو خوشیاں لاتا ہے۔ 25 دسمبر بابائے قوم محمد علی جناح کا جنم دن اور کرسمس کے تہوار کا دن ہے۔

مزید پڑھیں: مشعال ملک نے نقصان دہ میٹھے مشروبات پر ٹیکسز میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

مشعال ملک نے کیک کاٹ کر کرسمس کی تقریبات میں حصہ لیا اور سب کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین

September 12, 2024

کھوکھا و ہاکر پاس ایسوسی ایشن کا اور سٹال مالکان کا سی۔ڈی۔اے چیئرمین آفس کے باہر مختلف پارکس میں ہونے والے اپریشن کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا

September 12, 2024

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہ

September 12, 2024

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

September 12, 2024

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے 8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 کی ڈراز اور گیمز رول ریگولیشنز میٹنگ

September 12, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ