مشعال ملک نے نقصان دہ میٹھے مشروبات پر ٹیکسز میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد، (عامر رفیق بٹ): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں ، مشعال حسین ملک نے صحت کو تمام افراد کا بنیادی حق قرار دیا ہے۔ انہوں نے صحت مند غذا اور طرز زندگی اور ذہنی اور جسمانی صحت کے درمیان تعلق کو اجاگر کیا۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (PANAH) کے زیر اہتمام میڈیا اور سول سوسائٹی کی آگاہی مہم میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے، مشعال ملک نے صحت کو فروغ دینے میں متوازن طرز زندگی کے اہم کردار پر زور دیا۔ تقریب میں سرجن جنرل (ریٹائرڈ) کمال اکبر، سبین حسین ملک (فوکل پرسن ٹو ایس اے پی ایم)، ثناء اللہ گھمن (سیکرٹری جنرل PANAH)، منور حسین (ایڈووکیسی کنسلٹنٹ)، عابد عباسی (صدر راولپنڈی/اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ) اور میڈیا اور سول سوسائٹی کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب نے صحت، غذائیت اور طرز زندگی کے درمیان ربط پر بیداری اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا ۔
مشعال ملک نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان ذیابیطس کے مریضوں میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صحت کو قیمتی سمجہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مناسب غذائی عادات اور باقاعدہ جسمانی ورزش متعدد بیماریوں کے خلاف موثر حفاظتی اقدامات کے طور پر کام کرتا ہے۔

مشعال ملک نے ماؤں میں اپنے بچوں کی صحت مند خوراک فراہم کرنے کے لیے بیداری مہم چلانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کو بھی ان آگاہی مہموں میں شامل کیا جانا چاہیے کیونکہ تعلیمی ادارے ہی وہ جگہیں ہیں جہاں بہت سے بچے مثبت اور منفی دونوں طرح کی غذائی عادات پیدا کرتے ہیں۔

مشعال ملک نے چینی اور نمک کو “سفید زہر” قرار دیتے ہوئے انہیں متعدد بیماریوں کی وجہ ظاہر کیا۔ انہوں نے زیادہ چینی اور نمک کے استعمال سے پیدا ہونے والے صحت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔ مشعال ملک نے غیر صحت بخش غذاؤں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات کے لیے اپنی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔

مشعال ملک نے PANAH اور میڈیا کے ارکان کو وزارت انسانی حقوق کی طرف سے شروع کیے گئے 100 روزہ پلان کے نفاذ میں تعاون کی دعوت دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحت اور صحت کی سہولیات تک رسائی کو تمام افراد کے بنیادی حق کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے امریکہ میں مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز سے اجاگر کیا،مشعال حسین ملک

مشعال ملک نے PANAH کو لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی سیشن منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پناہ کی نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور ترکی میں بھی مؤثر کام کو سراہا۔ معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے صحت مند غذا کی فروغ اور بیماریوں سے بچاؤ میں تعاون کے لیے میڈیا ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین

October 4, 2024

برطانوی ہائی کمشن اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات

October 3, 2024

نبی آخر الزماں محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث ہے

October 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے، ایم ڈی واسا فیصل شوکت

October 3, 2024

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،سینیٹر فیصل واڈا

October 3, 2024

فیصل کریم کنڈی نے ڈی سی شیرانی ثناء مہ جبین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار