اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بعض ٹی وی چینلز پر پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان سے منسوب اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے نیب، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کی رپورٹس آنے کے بعد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ خبر من گھڑت ہے اور کمیشن نے ایسا کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا ہے۔ترجمان کے مطابق میڈیا کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر منظور یا مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کے اعداد و شمار فراہم کیے جانے کے مطالبہ پر انہیں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر سے بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا جس کے بعد منظور شدہ کاغذات نامزدگی کے حامل امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن سندھ میںغیر قانونی تبادلے منسوخ کرے، سینیٹر تاج حیدر