اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی روک دی۔
خیال رہے کہ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہوگی، انٹرا پارٹی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی سکروٹنی روکی گئی ہے۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے تک سکروٹنی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی خواتین آر او سے تحریری طور پر سکروٹنی نہ کرنے کا لکھوا کر واپس جانے لگیں، صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں پی ٹی آئی خواتین نے شدید احتجاج بھی کیا۔
مزید پڑھیں: لیول پلیئنگ فیلڈ: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی