اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مجھے زیادہ معاشی نقصان پہنچایا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاوید ہاشمی نے ملتان کے حلقہ این اے 149 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اور وہ اس کی جانچ پڑتال کے سلسلہ میں آر او آفس پہنچے، اسی دوران ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ ہمیشہ سخت ہی ہوتا ہے، ہرشہری کا حق ہے کہ وہ کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ سکتا ہے، 3 بار میں اس حلقے سے منتخب ہوا ہوں، میں نے 6 یونیورسٹیز منظور کروائیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں این اے 149 کے لوگوں کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا، اس شہر کے لوگوں نے مجھ سے ہمیشہ محبت کی ہے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس،سزامعطلی کیلئے عمران خان کا پھرسپریم کورٹ سےرجوع