آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اسپشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پانچواں اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرنے کی بہت استعداد ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان میں آئی ٹی کی ترقی اور ترویج کے لئے دنیا بھر سے آئی ٹی ایکسپرٹس کو پاکستان کی طرف راغب کر نے کے لئے ضروری پالیسز بنائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس حوالے سے مثبت پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ اجلاس میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے۔اجلاس نے اسپشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ اجلاس نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کی بجٹ فنانس ، آڈٹ اور ٹیکنیکل کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ مزید برآں اجلاس نے اتھارٹی کی لائسنسنگ فریم ورک ، اتھارٹی پروسیجرز اور فیس ریگولیشنز کے مسودات کو ٹیکنیکل کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس میں وفاقی سیکریٹریز کابینہ ، خزانہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سائینس اینڈ ٹیکنالوجی، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں،انوارالحق کاکڑ

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی