گجرات(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء سابق رکن اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این 62چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے جیتے گی، میاں محمد نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے،علاقے کے مسائل سے آگاہ ہوں،منتخب ہو کر علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرونگا، چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے ان خیالات کا اظہار حلقے میں انتخابی مہم کے دوران اہل علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے پاس ن لیگ بہترین چوائس ہے، ن لیگ کا ماضی عوام اور ملک کی خدمت سے عبارت ہے، پاکستان کی تاریخ کے میگا پراجیکٹ مکمل کرنے میں ن لیگ سر فہرست ہے،آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔