گوجرانوالہ ۔(نیوز ڈیسک)شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک اور عوام کے لیے جدو جہد کرتے ہوئے جان دیدی آج ان کی 16 ویں برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوھدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ٹرسٹ پلازہ گوجرانوالہ میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 16 ویں برسی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو جرات مند بہادر خاتون تھیں محترمہ بینظیر بھٹو نے بڑی جرات اور بہادری سے جنرل ضیا الحق کی بدترین امریت اور ڈکٹیٹر شپ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہمیشہ ملک جمہوریت اور عوام کی بات کی۔ تقریب سے امیدوار ایم این اے ۔ این اے 78 طارق محمود مغل امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 63 میاں سجاد حسین پیپلز پارٹی تحصیل گجرانوالہ کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد چیمہ پیپلز پارٹی تحصیل گجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی چوہدری ضیا الرحمن سدھو وقاص ملک یونس قیصر کھوکھر لالا محمد فاروق پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر ریحانہ بٹ راشدہ پروین فرح دیبا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔