اسلام آباد(عامر رفیق بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری سید نیئر حسین بخاری نے بھٹوز کے جیالے پارٹی عہدیداران کارکنوں کاشہید جمہوریت بے نظیر بھٹو یوم شہادت جلسہ میں ملک بھر سے غمگساران بے نظیر کی گڑھی خدا بخش حاضری پرسلام بے نظیر پیش کرتے ہوئے کیا ہےکہ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بھٹو شہید کو بے نظیر خراج عقیدت پیش کیا گیا آج پیروکاران بھٹوز کی طرف سے گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں مزارات شہدا وطن و شہدا جمہوریت پر تجدید عہد وفا ہوا ۔پیپلز پارٹی کی بنیاد طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ۔امن پسند دنیا بے نظیر بھٹو شہید کے خون ناحق کی مقروض ہے۔ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کے دہشتگردی کے خلاف واضح اور دو ٹوک موقف پر قائم ہے نیئربخاری نے مزید کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کا آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت زندہ باد نعرہ جیت رہا ہے چیئرمین بلاول بھٹو قافلہ بحالی جمہوریت سالار کے طور پر آمریت پرستوں کے سینوں پر تیر کی مانند پیوست ہیں۔
مزید پڑھیں: 300یونٹ بجلی فری،تنخواہیں دگنی ،بلاول بھٹو کا10نکاتی منشورکااعلان