راولپنڈی (نیوز ڈیسک)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے اصغر مال روڈ کا دورہ کیا۔ اصغر مال روڈ کی تعمیر نو کے کام کا جائزہ لیا۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نےکہا کہ سڑک کے اطراف میں موجود آبادی کی سیورئج لائنوں کی صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ آبادی کا پانی سڑک پر نہ آئے سڑک کے کنارے پر موجود سیورئج لائنوں کا کام سو فیصد مکمل ہونے کے بعد کارپیٹنگ کی جائے۔ غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اصغر مال روڈ شہر کی گنجان آباد علاقے میں موجود ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سڑک کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہری اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔