قرآن مجید سے روح گردانی مسلمانوں کی دنیا بھر میں پسپائی کا اصل سبب ہے،علامہ مفتی محمد اشرف القادری

قرآن مجید سے روح گردانی مسلمانوں کی دنیا بھر میں پسپائی کا اصل سبب ہے،علامہ مفتی محمد اشرف القادری

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدرشمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری کے لخت جگر صاحبزادہ حافظ محمد حسام رضا قادری کی تکمیل حفظ قران کریم کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی محمد اشرف القادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک کا ہر حرف تعریف مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ترجمعہ ہے،قرآن مجید سے روح گردانی مسلمانوں کی دنیا بھر میں پسپائی کا اصل سبب ہے، مسلمانوں کو دنیا میں ترقی حاصل کرنے کے لیے اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، نوجوان طبقہ کو سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے روشناس کرانا ہوگا اور مسلمانوں کو اپنے ہر ہر پہلو کو سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ڈھالنا ہوگا، کردار کے اعتبار سے مسلمانوں کو اپنی منفرد اور الگ حیثیت کو قائم اور بلند و بالا رکھنا ہوگا، جب کہ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر محمد رمضان قادری، سیاسی وسماجی رہنما محمد انشا شاہد بٹ، سٹی صدر عطا الرحمن خان صافی ،محمد آصف مغل، محمد دلشاد احمد شاہد قادری،محمد زبیر کمبوہ، محمد اصغر صابری،حاجی محمد طاہر اور دیگر نے کہا کہ گھر میں تعلیم قرآن کریم کی روشنی کو عام کرنا ہوگا، مسلمانوں کی ترقی کا ہر پہلو قرآن مجید میں موجود ہے جبکہ مسلمان تعلیمات قرآن سے دور ہو کر اپنا مقام ،مرتبہ، ترقی، خوشحالی، یکجہتی اور استحکام کو کھو رہے ہیں، تعلیمات قرآن اور سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی مسلمانوں کی نجات کا راستہ ہے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی