گوجرانوالہ( نیوز ڈیسک)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ سیاسی کمیٹی کے چیئر مین میاں محمد سلیم شاہد اور مرکز یہ سٹی کے سنیئر نائب امیر مولانا محمد عارف اثری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ سٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ا اپنے عہدوں سے مستفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر ناظم تبلیغ مرکزیہ مولانا فاروق عاصم نائب امیر مولانا عثمان اسحاق نائب امیر مولانا شیخ الحدیث عبدالسلام زاہد نائب امیر مرکزیہ مولانا حکیم طارق محمود ثاقب، نائب ناظم چوہدری عتیق الرحمن خلیق اور نائب امیرقاری محمد احمدبھٹہ کے علاوہ بیس سے زائد عہد ے داران مجلس شوریٰ کے اراکین نے بھی مستفیٰ ہونے کا اعلان کیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد سلیم شاہد، مولانا محمد عارف اثری، شیخ الحدیث حافظ عبدالسلام ، حکیم طارق محمود اور ممتاز عالم دین مولاناعبدالرؤف عتیق نے موجودہ قیادت پر من مانیوں اور بد عنوانیوں پے شدید الزامات عائد کرتے ہوئے امیر مرکزیہ پاکستان پروفیسر سینیٹر ساجد میر سے پرُ زور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور موجودہ کابینہ کو معطل کرکے صاف اور شفاف انتخابات کروانے کا اعلان کیا جائے ۔اس موقع پر موجود علمائے کرام کی کثیر تعداد نے دونوں ہاتھ اُٹھاکر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور موجودہ قیادت کے خلاف شدید نعر ے بازی کی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں شہر بھر کے خطیب حضرات قاری حضرات اور معززین شہر موجود تھے۔