وزیرمذہبی امور نے حج 2024کیلئے قرعہ اندازی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(وسیم بٹ)وزیر مذہبی امور انیق احمد نے آج 28 دسمبر کو حج قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا۔ ریگولر حج سکیم کے 63 ہزار 805 خوش نصیبوں کو کامیابی کی نوید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ریگولر حج سکیم میں مقررہ تاریخ تک 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ آج ریگولر حج سکیم کے 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج کی قرعہ اندازی مکمل کر لی گئی۔ قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گذاروں کی روانگی کے شہروں کے لحاظ سے ویٹنگ لسٹ مرتب کر لی گئی۔ متعلقہ شہروں سے حج درخواست کینسل کروانے والوں کی جگہ ویٹنگ لسٹ پر موجود افراد کو منتخب کیا جائے گا۔ قرعہ اندازی کے ایک گھنٹہ بعد تمام درخواست گذاروں کو بذریعہ موبائل میسج، ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے اطلاع فراہم کر دی گئی۔ وزارت مذہبی امور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندوں نے سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن، حج ونگ کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں زوم میٹنگ میں شریک وزیر مذہبی امور کی اجازت سے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے فرائض سر انجام دیے۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ وزیر آئی ٹی عمر سیف، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے پاک حج موبائل ایپ تیار کی ہے جس سے حجاج کرام کو قدم قدم پر رہنمائی میسر آئے گی۔ سپانسر شپ سکیم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اب تک کے درخواست گذاروں میں 56 فیصد خواتین اور 44 فیصد مرد عازمین حج شامل ہیں۔ انیق احمد نے مزید کہا کہ یہ واضح ہو جائے کہ شفاف نظام رکھا ہے۔ پہلی مرتبہ پاکستان میں شارٹ حج کی سہولت دی ہے۔ ہم ہر حاجی کو ایک سوٹ کیس کیو آر کوڈ کے ساتھ دے رہے ہیں تاکہ نہ حاجی اور نہ حاجی کا سامان گم ہو۔ تمام خواتین کو پاکستانی پرچم ولا ایک عبایا مفت فراہم کیا جائے گا۔ 7 جی بی کا ڈیٹا بھی مفت فراہم کر رہے ہیں۔ کراچی کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ حج کی مد میں ایک لاکھ روپیہ کم کراوایا۔ ائیر لائن ٹکٹ کو بھی کم کرنے کی کوشش ہے، رعایت حجاج تک منتقل کی جائے گی۔ اس سال حج پالیسی میں 25 ہزار سیٹیں سپانسرشپ سکیم میں رکھی گئیں ہیں۔ ہم یہ تمام کام حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے کے لۓ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں بھی بین المذاہب مکالمے کو فروغ ملنا چاہیے: انیق احمد

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی