کراچی (سٹاف رپورٹر)نوشاہ ہوائی اڈے پر فل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا۔مشق کا مقصد ہنگامی صورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی تیاری کی سطح کو جانچنا تھا سول ایویشن ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز، پی اے ایف فائر بریگیڈ، سٹی فائر بریگیڈ بھی مشق میں شریک ہوئےمشق میں ریسکیو 1122، ایدھی ٹرسٹ، این ایم سی، سول ڈیفنس، سٹی ٹریفک پولیس اور نجیب میڈیکل سنٹر نوابشاہ کے پیرا میڈیکس کی بھی شرکت فائر پٹ میں جیٹ فیول جلا کر فرضی ہوائی جہاز حادثے کے نتیجہ میں لگنے والی آگ بجھائی اور امدادی کارروائیاں کی گئیں ترجیہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر ہسپتالوں منتقل کیا گیامشق کا اختتام بحث اور تنقیدی سیشن کے ساتھ ہوا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کیڈی سی نواب شاہ اور ایس ایس پی نوابشاہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔