آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کےزیراہتمام ملک گیر سالانہ کنونشن کا انعقاد

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے تحت ملک گیر سالانہ کنونشن کا انعقاد گزشتہ روز ہیون کیسل مارکی میں منعقد ہوا، صدارت آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر حاجی عبدالرئوف مغل نے کی۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا ۔نعت رسول مقبول خوبصورت آواز میں پڑھی گئی۔ پروگرام کے مہمانان گرامی میں سرپرست اعلیٰ تنظیم مغلیہ حاجی محمد عارف، سینئر نائب صدر چیئرمین مقصود مغل، نائب صدر میاں خالد سیف اللہ، میاں ضیاء اللہ مغل،نائب صدر عمران اسلم مغل، نائب صدر حاجی اختر مغل، جوائنٹ سیکرٹری محمد سعید اشرف اپل، مشیر خاص بائو عمران مغل، انفارمیشن سیکرٹری محمد ندیم کھوکھر، چیف آرگنائزر شاہین آبادعبدالغفار قمر مغل،محمد عثمان کھوکھر، ہارون رشید کھوکھر ، حکیم خالد محمود مغل اور دوسرے ممبران شامل تھے،مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور گلدستے پیش کئے گئے۔ صدر مغل سوسائٹی پاکستان بیگ راج کی دبنگ انٹری، شاہی سواری بگھی پر بیٹھا کر لایا گیا، ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں ڈانس اور فوجی بینڈ کیساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ تنظیم مغلیہ جہلم کے صدر ساجد ندیم مغل، پاکستان مغل سپریم کونسل کے صدر احسن مغل اور ان کے ساتھیوں کا بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اپنے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ہال میں پہنچے۔ سردار تنویر الیاس کی آمد تقریب کے شرکاء اور دیگر مہمانوں نے انکا والہانہ استقبال کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور مغل نے ادا کرتے ہوئے ہرشخص کو اپنی طرف متوجہ رکھا۔ پاکستان بھر سے آئے ہوئے مغل تنظیموں کے صدور اور نمائندوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ پاکستان مغل برادری کا مرکز ہے کو اپنا کردار ادا کررہاہے۔ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑا مغل برادری کا اجتماع آج تک دیکھنے کو نہیں ملا جس پر آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر حاجی عبدالرئوف مغل اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری آل پاکستان تنظیم مغلیہ قمر زمان فتحی نے سال بھر کی کارکردگی پیش کی اور آئندہ کا لایا عمل واضح کیا۔ صدر مغل سوسائٹی پاکستان بیگ راج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان بھر کی مشاورتی کونسل کی بنیاد رکھی اور پاکستان بھر کی نمائندگی کرنے والے اکابرین کی موجودگی میں ان کی اجازت سے آل پاکستان تنظیم مغلیہ کے صدر حاجی عبدالرئوف مغل کو سربراہ مقرر کیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغل برادری کا آج تک اتنا بڑا اجتماع دیکھنے کو نہیں ملا ہے، جس پر انہوں نے حاجی عبدالرئوف مغل اور ان کی ٹیم کی برادری کیلئے بے مثال خدمات کو سرائے ہوئے برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی، تقریب کے اختتام پر سردار تنویر الیاس، بیرسٹر علی اشرف مغل، بیگ راج کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ مغل کمیونٹی وزیر آباد اور ان کی مکمل ٹیم نے سردار تنویر الیاس اور آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے ایگزیکٹو ممبران کو تلواروں کے تحائف پیش کئے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی