سی پیک منصوبہ میں ایران پاکستان کے ساتھ ملکر انرجی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے، رضا امیری مغدام

اسلام اباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مغدام نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران ایک قوم ہے جس کے بارڈر الگ مگر تہذیب و تمدن ایک ہیں مغرب کی طرز پر مسلم ممالک کا مضبوط میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے سی پیک منصوبہ میں ایران پاکستان کے ساتھ مل کر انرجی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کی جنت ہے دونوں ممالک ٹورزم کو دنیا میں بڑی صنعت کے طور پر متعارف کرا سکتے ہیں فلسطین میں اسرائیل نے گزشتہ 70 سال سے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے امریکہ برطانیہ فرانس اور جرمنی کے حکمران یہودی حمایت میں فرنٹ لائن پر ہیں مگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کا کردار اس معاملے میں مایوس کن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی میڈیا کی تنظیموں کے عہدے داران پر مشتمل ایک وفد سے سفارت خانے میں ملاقات کے دوران کیا وفد میں آل پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن (اپجا) کے صدرظہیر عالم ، آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے چیئرمین محمد صدیق انظر ،جنرل سیکرٹری آل پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن عابد صدیق چوہدری ۔نائب صدر عباس احمد ۔منیر گل ۔شہباز ایم نار ۔سید گلزار حسین گیلانی ۔طیب گوندل شامل تھے ۔وفد نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں میڈیا کے مضبوط کردار کے حوالے سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر صدر آل پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن ظہیر عالم نے کہا کہ پاکستانی میڈیا اور ایرانی میڈیا مل کر دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے پاکستانی میڈیا نے دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یورپی طرز پر اسلامی میڈیا تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور اس میں پاکستان اور ایران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ظہیر عالم نے کہا کہ بد قسمتی سے اسلامی ممالک ذرائع ابلاغ کو اس طرح مدد نہیں کرتے جس طرح یورپی ممالک کرتے ہیں ۔ انہوں نے غزہ کے معاملے پر ایران کے اصولی موقف کی تعریف کی اور ایران کو امت مسلمہ کا بہادر ممبر قرار دیا ۔ جنرل سیکرٹری آل پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن عابد صدیق چوہدری کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال میں ایران کا اصولی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ہونیوالی فرقہ وارانہ لڑائی کو ایران اور سعودی عرب سے جوڑا جاتا ہے جو مکمل طور پر حقائق کے بر عکس اور مکمل پروپیگنڈا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور پاکستان کا مشترکہ میڈیا فورم بنایا جائے جو ان منفی خبروں کو نہ صرف روکے بلکہ اصل حقیقت دنیا کے سامنے پیش کرے ۔اورمیڈیا کا فرقہ واریت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا ہونا چاہیے ایرانی سفیر جناب رضا امیری مغدام نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کہ ایران اور پاکستان دنیا میں دو ایسے ممالک ہیں جن کے اشتراک ایک جیسے ہیں قدیمی اثار مشترکہ ہیں زبان ایک رہی ہے تہذیب و تمدن ایک ہے معروف شخصیات ایک ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں اور ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ جو ہماری مشترکہ چیزیں ہیں ان کو فروغ دیا جائے انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خشکی اور سمندری بارڈر ایک بڑے رقبے پر محیط ہے مگر الحمدللہ دونوں ممالک کے درمیان کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی تنازعہ سامنے ایا ہے مگر ایران کے دیگر سرحدی ممالک کے ساتھ تنازعات رہے ہیں اور ایسے ہی پاکستان کے بھی دیگر سرحدی ممالک کے ساتھ تنازعات رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ایران کا ساتھ دیا ہے اور ایسے ہی ایران نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دیا یے اور دونوں ممالک کا میڈیا ان تعلقات کو مزید مضبوط کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا میں پوٹینشل ہے اور ہمیں مل کر اگے بڑھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مغرب کا میڈیا جب کسی کو ٹارگٹ کرنا چاہتا ہے تو اپنا پورا میڈیا اس کے پیچھے لگا دیتا ہے اور جب کسی کو اٹھانا چاہتا ہے تو تمام مغربی میڈیا مل کر اس کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں مگر دوسری طرف عالم اسلام میں اس چیز کا فقدان ہے اور ہمارے میڈیا کے درمیان کوئی کوارڈینیشن نہیں پائی جاتی انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ نے جو ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا اس سے پاکستان اور ایران اج تک متاثر ہو رہے ہیں ۔امریکہ نے ہمیشہ اپنے مفادات کا تحفظ کیا ہے جبکہ دیگر ممالک کے مفادات اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں روس اور امریکہ کو عوام نے شکست دی اگر ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی انہوں نے کہا کہ امریکہ کے یہاں سے بھاگنے کی وجہ سے یہاں جو رکاوٹیں تھیں وہ ختم ہو رہی ہیں لہذا میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے یہ بہترین وقت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا کے 50 سے زائد ملکوں کا دورہ کیا ہے لیکن پاکستان کے شمالی علاقہ جات واقعی دنیا کی جنت ہیں اور ایسے ہی ایران کے علاقے خوبصورتی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے دونوں ممالک مل کر سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں اور سیاحت کوایک بہت بڑی انڈسٹری کا درجہ دلا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے اہم مسئلہ اس وقت فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے جہاں امریکہ کی سرپرستی میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے اس وحشیانہ اقدام کی مغربی ممالک کے حکمران کے مکمل سپورٹ حاصل ہے جبکہ اسلامی حکمران اکٹھے ہو کر اور کھل کر فلسطین کی حمایت کرنے سے قاصر ہیں اسلامی ممالک میں جو اواز اٹھنی چاہیے تھی اس انداز سے وہ اواز نہیں اٹھ رہی ہے اس معاملے میں اسلامی ممالک کے میڈیا اور عوام کا کردار بہت ہی مثبت ہے انہوں نے اسرائیل کے ظلم وبربریت کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں انرجی کی ضرورت کو ایران پوری کر سکتا ہے اور پاکستان اور ایران کے درمیان گئس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے سی پیک کے منصوبے میں مدد لی جا سکتی ہے اور پاکستان میں انرجی کے بحران میں بھی اس منصوبے سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے اور پاکستان اس سے اپنی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اس معاملے میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت سے ہماری بات چیت جاری ہے اور ہمیں توقع ہے کہ اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے پاک ایران تعلقات میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور ہم اس کردار پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ مستقبل میں یہ کردار مزید مضبوط ہو ں ایران سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں صحافتی نمائندوں نے بھی پاکستانی میڈیا کی طرف سے ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایران اور روس کا امریکا کو بڑا چیلنج، مقامی کرنسی میں تجارت کا معاہدہ

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی